اسلام آباد ( مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف سہولت کے تحت تازہ بیل آئوٹ پیکج کیلیے آئندہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کی درخواست کے سائڈ لائن پر پاکستان 15 اپریل کو اپنے بین الاقوامی بانڈز پر ایک ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کریگا۔ پاکستان کو توقع ہے کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری رواں ماہ میں ہوجائے گی اور یہ رقم مل بھی جائے گی۔ چنانچہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.1 ارب ڈالر ملنے سے کوئی زیادہ تبدیلی آنے کی توقع نہیں ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے واشنگٹن ڈی سی جائیں گے یہ اجلاس 15 اپریل سے 20 اپریل 2024 تک جاری رہے گا۔ پاکستان ای ایف ایف پروگرام کو ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے اسکا حجم بڑھوانے کے امکان پر بھی باتکریگا۔ تاہم اس پروگرام کا حقیقی حجم اور دورانیہ آئی ایم ایف کے آئندہ جائزہ مشن کے دوران ہی طے ہوسکے گاجس کی مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان آنے کی توقع ہے ۔اب اسلام آباد کو بیرونی قرض کی اخری سہ ماہی میں 4.3 ارب ڈالر کا قرض ادا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کو چین اور چینی سیف ڈپازٹ کی واپسی پر بھی 1 ارب ڈالر کی ادائیگی موجودہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کرنا ہے۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...