راولپنڈی (جنگ نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں حال ہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم شفاف انکوائری کرے گی جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہناہے کہ محکمہ داخلہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کےحکام ٹیم کا حصہ ہوں گے‘ مفادپرستوں کو فورسز کے خلاف پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کر لیا گیا تاہم معاملہ حل ہونے کے باوجود مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیابعض دھڑوں نے تفریق پیداکرنے کیلئے پروپیگنڈاکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذموم مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کےدرمیان تقسیم کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی ،اختیارات کےناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے مشترکہ انکوائری کی جائے گی جو سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کرے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہاولنگر واقعے کی تفتیش کیلئے مشترکہ انکوائری ٹیم بنا دی ہے حقائق اور ذمہ داراوں کے تعین کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی۔ واضح رہے کہ اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاروں کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر ریڈ کیا‘ مبینہ طور پر اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیاجس پر ایس ایچ او اوردیگر اہلکار دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوئے ‘بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرلیا‘اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اورایس ایچ ودیگر کو چھڑوالیا‘ پولیس نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے سکیورٹی اہلکار محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرلیااورتھانہ مدرسہ میں محمد انور‘اس کے بیٹے اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی‘ 10اپریل کو سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس خدمت سینٹر پہنچی جہاں انہوںنے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑلیا اور مذکورہ ڈاکٹر کو بھی ساتھ لے گئے‘بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تھانہ سٹی اے ڈویژن پہنچی اورتھانے کا کنٹرول سنبھال کر وہاںموجود پولیس اہلکاروں اور گرفتار ایس ایچ او رضوان عباس‘اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کومبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا‘ ڈی پی او نصیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون بھی تھانے پہنچے ‘مذاکرات کے بعد سکیورٹی اہلکار واپس چلے گئے ۔ واضح رہے کہ اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاروں کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر ریڈ کیا‘ مبینہ طور پر اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیاجس پر ایس ایچ او اوردیگر اہلکار دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوئے ‘بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرلیا‘اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اورایس ایچ ودیگر کو چھڑوالیا‘ پولیس نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے سکیورٹی اہلکار محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرلیااورتھانہ مدرسہ میں محمد انور‘اس کے بیٹے اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی‘ 10اپریل کو سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس خدمت سینٹر پہنچی جہاں انہوںنے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پکڑلیا اور مذکورہ ڈاکٹر کو بھی ساتھ لے گئے‘بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تھانہ سٹی اے ڈویژن پہنچی اورتھانے کا کنٹرول سنبھال کر وہاںموجود پولیس اہلکاروں اور گرفتار ایس ایچ او رضوان عباس‘اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کومبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا‘ ڈی پی او نصیب اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون بھی تھانے پہنچے ‘مذاکرات کے بعد سکیورٹی اہلکار واپس چلے گئے ۔ 2 روز قبل کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں بہاول نگر میں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔ایک ویڈیو میں ایک شخص کو زمین بیٹھے ہوئے دیکھا گیا جس کی ناک خون آلود تھی، دوسرے کلپ میں پولیس والوں کو قطار میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...