ملتان سمیت ملک بھر میں عید الفطرروایتی جوش وجذبےاورمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

13 اپریل ، 2024

لاہور،ملتان (خبرنگار،سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھر میں عید الفطر1445ہجری روایتی جوش و جذبےاور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ بدھ کے روز منائی گئی ۔ ملک بھر میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ۔ صوبائی دارالحکومت میں بھی نماز عیدالفطر کے بڑے اجتماعات مساجد،پارکس اور کھلے مقامات پرمنعقد ہوئے جن میں فرزندان اسلام نے عیدالفطرکی نمازادا کی ۔ ملتان میں نماز عید کے بڑے اجتماعات درگاہ حضرت بہاءالدین زکریا، درگاہ حضرت شاہ رکن عالم، درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید، شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ، ابدالی مسجد ابدالی روڈ، جامع مسجد خیرالمدارس، عیدگاہ کینٹ، امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز، جامعہ محمدیہ عام خاص باغ، جامعہ انوارالعلوم نیو ملتان، قدیمی مسجد ممتاز آباد اور دیگر مقامات پر ہوئے۔ عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔