پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

28 نومبر ، 2021

کراچی(پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں پھر اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا جبکہ پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی کرایوں میں دس فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔