چنددہشتگردی واقعات میں لاپتہ افرادملوث ‘بلوچستان حکومت

13 اپریل ، 2024

کوئٹہ(این این آئی)ترجمان بلوچستان حکومت نے لاپتا افراد کے معاملے پر کہاہے کہ دہشتگردی کے چند واقعات میں لاپتا افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث پائے گئے ۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاپتا افراد کے کمیشن کے پاس کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں، یہ کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کمیشن کے سامنے ایسے حقائق بھی آئے جن کے تحت کچھ افراد لاپتا نہیں تھے۔اگرکوئی فیملی سمجھتی ہے ان کا فردلاپتا ہے وہ کمیشن سے رابطہ کرسکتی ہے۔