مودی تیسری بار وزیراعظم کیوں؟10سال میں ترقی کا تصورتبدیل،بھارت کو خط غربت سے نکالا

13 اپریل ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ ) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ملکی اور دنیا بھر کے پنڈت مودی کو تیسری مدت کےلئے اقتدار میں دیکھ رہے ہیں،مودی نے ہندوستان میں گزشتہ دس سالوں میں ایسے کیا کارنامے سرانجام دیئے کہ دنیا بھر میں ان کے ناقدین بھی انہیں وزیراعظم بنتا دیکھ رہے ہیں۔ مودی نے اپنے دور اقتدار میں ایسا کیا کیا ،اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ ہندوستان پچھلی دہائی میں پانچویں بڑی معیشت بن گیا ، صرف دس سال پہلے، یہ اقتصادی طور پرگیارہویںویں نمبر پر تھا۔ ہندوستان نے ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ کیش لیس ملک بن کر دنیا کے کئی ممالک کو حیران کر دیا۔ ہندوستان کو سو سے زیادہ ممالک کو COVID-19 ویکسین فراہم کرنے پر فخر ہے۔ ملک میں پاسپورٹ کے صرف17 مراکز تھے لیکن آج ایسے مراکز کی تعداد 527 ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں تقریباً 25 کروڑ کو غربت سے باہر نکالا ۔