راولپنڈی ( آن لائن ) بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں عید کی نماز ادا کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کا بڑا اجتماع ہوا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز ادا کی۔بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے سے گلے ملے، جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ذرائع کے مطابق جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ جبکہ عید الفطر کے موقع پر بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لایا گیا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جس کے بعد پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا لے گئی۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...