اڈیالہ جیل جانیوالے امریکی عمران سے کیوں نہیں ملے؟ میتھیوملرکا جواب سے گریز

13 اپریل ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) اڈیالہ جیل جانیوالے امریکی عمران سے کیوں نہیں ملے؟ میتھیوملرکا جواب سے گریز، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے سفارتی اہلکار راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کیلئے گئے تھے اور اسی جیل میں کچھ فاصلے پر عمران خان بھی قید ہیں انہوں نے ان سے ملاقات کی تھی یا نہیں اگر نہیں تو کیا وجہ ہے کہ امریکی ان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہے جس پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارتخانے پر چھوڑوں گا۔ گزشتہ روز اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق کئے گئے اس سوال کے جواب میں کیا ایران پاکستان میں داعش کی حمایت کر رہا ہے، جس کے جواب میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے،اس معاملے پر وہ طویل تردید میں نہیں جائیں گے لیکن ایسی کوئی معلومات نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری کا ہے اور شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے حوالے سے فیصلے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔