لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اپریل کے بجلی بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، یہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کم ہوکر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی ، ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، پہلے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ4 روپے 43 پیسے تھی جو کہ کم ہو کر 2 روپے 75 پیسے ہوگئی۔انہوںنے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ہر سال کے آغاز پر پورے سال کے ریفرنس ٹیرف کا تعین کرتا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی۔
اسلام آباد امریکہ ایران کشیدگی: تیل 87 ڈالر سے اوپر، عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان، برینٹ کروڈ 87.33 ڈالر کا...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
ڈڈیال پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ٹروتھ...
اسلام آباد پٹرول316.15 اور ڈیزل354.35روپے کا ہوگیا،حکومت نے پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مزید...
اسلام آباد پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16.2 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے موصول، چین نے بڑا کردار ادا کیا؛...
سلام آباد سابق آرمی چیف جنرلراحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی، قومی...
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سرحدوں پر ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز...
اسلام آباد پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے ساتویں اسپاٹ کارگو کے لیے بولیاں طلب، جولائی کے آخر میں...