سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا بطور وکیل لائسنس بحال

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد(آئی این پی)سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا وکالت کا لائسنس بحال کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انرولمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں شوکت عزیز صدیقی کا لائسنس بحال کیا گیا ہے،سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو اب بطور وکیل پریکٹس کی اجازت ہو گی۔