واشنگٹن (ایجنسیاں)عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے نئے پروگرام کیلئے پرعزم ‘آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے اس فالواپ قرضے کے سلسلے میں جاری بات چیت میں ٹیکس کا اہم معاملہ زیر بحث ہے جو اسلام آباد کو حل کرنا ہے ‘پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہےجبکہ اس کی معاشی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے تاہم ابھی اہم معاملات طے کرنے ہیں ۔گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیواکا کہناتھاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے موجودہ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کر رہا ہے، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زر مبادلہ ذخائر میں اب اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان کا اس راستے پر آگے بڑھنے کا عزم ہے اور ملک ممکنہ طور پر فالو اپ پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کر رہا ہے‘پاکستان میں کئی ایسے مسائل ہیں جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے جیسا کہ ٹیکس دینے والے افراد کی تعداد، معاشرے کا امیر طبقہ کس طرح معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے، کس طرح سے عوامی اخراجات کیے جا رہے ہیں اور زیادہ شفاف ماحول پیدا کرنا۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...