اسلام آباد (نیوز رپورٹر ،ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی‘پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے‘ ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔وزیر اعظم شہبا ز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا؍نوازشریف نے شاہکوٹ سے منتخب ہونیوالے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دوبارہ گنتی پر عوامی مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ننکانہ جلسے میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے وہ مکمل کریں گے‘ننکانہ میں تعلیمی ادارے بنیں گے۔ صوبہ بھر میں خوشحالی کا دور واپس لائیں گے اور ن لیگ نوجوانوں ، کسانوں اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
کراچی عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو ہو رہا ہے وہ مرکزی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو مہنگا...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچی؛جیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
اسلام آباد گریڈ 21سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی 92 فیصد آبادی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر کینسر سے متاثر ہوگی،ہر...