کراچی (ٹی وی رپورٹ) نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر بس سے اتار کر 9مسافروں کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا۔
مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی، مقتولین میں 8 مزدور بتائے جاتے ہیں، جبکہ نوشکی ہی میں دوسرے واقعے میں ایک اور بس پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2مسافر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق مقامی پولیس اس کی تصدیق کی ہے کہ جن 8 مسافروں کو بس سے اتار کراغوا کیا گیا تھا۔ قریبی پہاڑی کے قریب واقعہ پل کے نیچے سے ان کی لاشیں ملی ہیں جنہیں وہاں سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ٹیچنگ ہسپتال کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جو مقتولین ہیں ان کے جسم کے مختلف حصوں پرگولیاں ماری گئی ہیں۔
ان کی شناخت اور باقی جو دیگر معاملات ہیں وہ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے کررہے ہیں۔ سرچ آپریشن بھی جاری ہے لاشوں کو پہنچانے کے بعد ابھی تک کسی اغوا کار کی گرفتاری یا اس کے مارے جانے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
بس کی تصدیق اور شناخت جو مسافر تھے ان کے حوالے سے کچھ نہیں پتہ لگ سکا ماسوائے اس کے کہ جو8 افراد جنہیں لے جایا گیا وہ مزدور بتائے جارہے ہیں۔
دریں اثناء آناً فاناًہی فائرنگ کا ایک اور واقعہ ہواجس میں ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوئے ۔
گاڑی اغوا نہیں ہوئی تھی بس کو روک کر اس میں سے مسافروں کو اتارا تھا۔اسی دوران وہاں اسی قومی شاہراہ پر دوسری گاڑی آئی جسے رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ رکنے پرانہوں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس میں ڈرائیو رجاں بحق ہوادیگر چار افراد اس میں زخمی ہوئے ۔ لیکن جو مغوی تھے انہیں لے کراغوا کار وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
علاوہ ازیں دوسری گاڑی میں جس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص کے جاں بحق ہوگیا۔ بحق شخض نوشکی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے غلام دستگیر بادینی کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں جب کہ دیگر زخمی افراد ہیں وہ بھی ان کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے عزیز بتائے جارہے ہیں۔ تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ آنا باقی ہیں۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...