اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما جو موجودہ حکومت کے حوالے سے بار بار اس موقف کو دہرا رہے ہیں کہ وہ حکومت کے اتحادی نہیں البتہ حامی ضرور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حکومت میں وزارتیں لینے سے انکار کیا تھا تاہم اب پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ17وزارتیں صوبوں کے حوالے کی جائیں تاہم اس کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے ایک مرکزی راہنما نثار کھوڑو نے سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق ٹرتھ اینڈری کنسیلیشن کی تجویز دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے نیا ا ین ایف سی ایوارڈ اور 17 وزارتیں صوبوں کے حوا لے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاڑکانہ میں گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیشن کریں جس کے تحت سچ بول کرآگے بڑھا جائے، سیاسی جماعتیں آپس میں گلے شکوے دور کریں مضبوط جمہوریت اور پاکستان کو بحران سے نکالنے سمیت ملکی ترقی کیلئے سوچا جائے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مکمل خودمختاری ملنی تھی جو ابھی تک نہیں ملی صوبائی خودمختاری کے تحت 17 وفاقی وزارتیں ختم کر کے صوبوں کے حوالے نہیں کی گئیں ان 17 وزارتوں کو صوبوں کے حوالے کرکے خزانے پر 300ارب روپے کا بوجھ کم کیا جائے۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ 2025 میں دیا جائے نئے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے لئے این ایف سی کمیشن قائم کیاجائے، آئینی طور پر این ایف سی میں صوبوں کاحصہ بڑھایا توجاسکتا ہےکم نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...