اسلام آباد،کراچی(خبر نگار، نمائندہ جنگ)سندھ ہائیکورٹ کے 6ایڈیشنل ججز کو مستقل کر دیا گیا۔ صدر مملکت نے منظوری دیدی جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ مستقل ہونیوالے ججز میں جسٹس امجد علی بویو ، جسٹس ثنا اکرم منہاس ، جسٹس جواد اکبر سروانہ ، جسٹس خادم حسین سومرو ، جسٹس محمد عبدالرحمن اور جسٹس ارباب علی ہیکرو شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب آج سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوگی۔ عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 32 ہوگئی ، مطلوبہ تعداد میں اس وقت بھی ججز کی 8 اسامیاں خالی ہیں۔ مستقل ہونے والے ججز آج صبح چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کے ہاتھوں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...