اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اپوزیشن اتحاد کی احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ آج (ہفتہ) پشین میں ہو رہا ہے جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اس وقت کوئٹہ میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطوں کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ انہیں آج ہونے والے احتجاجی تحریک کے پہلے جلسے میں خطاب کی دعوت دی جائے تاہم اس حوالے سے جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ہم نے 20اپریل کو پشین میں جلسہ عام کرنے کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے اس لئے ہم اپنی ہی جماعت کے پلیٹ فارم سے جلسہ کریں گے جس میں مولانا فضل الرحمان قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آج ہونے والے اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن کے رابطوں کی اطلاعات ہیں تاہم اگر مولانا آج ان کے جلسے میں شرکت کرتے ہیں تو پھر صرف ایک ہفتے بعد 20اپریل کو انہوں نے اپنے جلسے سے بھی خطاب کرنا ہے اس لئے بادی النظر میں آج مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کے جلسے سے خطاب ممکن نظر نہیں آرہا۔
اسلام آباد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران یہ دعوی کیا گیا ھے کہ پنجاب میں...
اسلام آباد صدر مملکت آصف زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قطر کےسابق...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اطلاعات...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد سینیٹ کے 362ویں اجلاس کی حاضری رپورٹ کے مطابق 10 جون سے 18 جون 2026 تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران...
اسلام آباد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مودی غیر ملکی دوروں میں پریس کانفرنس میں صرف لکھا ہوا مواد پڑھتے ہیں...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...