اسلام آباد(فاروق اقدس)اڈیالہ جیل جانیوالے امریکی عمران سے کیوں نہیں ملے؟ میتھیوملرکا جواب سے گریز، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے سفارتی اہلکار راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کیلئے گئے تھے اور اسی جیل میں کچھ فاصلے پر عمران خان بھی قید ہیں انہوں نے ان سے ملاقات کی تھی یا نہیں اگر نہیں تو کیا وجہ ہے کہ امریکی ان سے ملاقات کیوں نہیں کر رہے جس پر میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ میں اس سوال کا جواب پاکستان میں امریکی سفارتخانے پر چھوڑوں گا۔ گزشتہ روز اپنی پریس بریفنگ کے دوران پاکستان سے متعلق کئے گئے اس سوال کے جواب میں کیا ایران پاکستان میں داعش کی حمایت کر رہا ہے، جس کے جواب میں میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے،اس معاملے پر وہ طویل تردید میں نہیں جائیں گے لیکن ایسی کوئی معلومات نہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ چوری کا ہے اور شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس پوڈیم سے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی حکومت کے حوالے سے فیصلے کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...