اسلام آباد(مہتاب حیدر)اسرائیل اور ایران کے مابین بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں جمعہ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 91ڈالر فی بیرل کی ریکارڈسطح پر پہنچ گئی جس کے آئل درآمد کرنیوالے ممالک بالخصوص پاکستان پر دوررس اثرات پڑیں گے۔مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح پر گئی ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بھی اوپر گئی ہیں ۔اگر قیمتیں بڑھیں تو تیل کی درآمد کیلئے مزیدڈالرز کی ضرورت پڑے گی اور اس سے مہنگائی کا دباؤبھی بڑھے گا۔اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کےپیش نظر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیاہے ۔نیویارک میں اسٹینڈرڈ اینڈپورز500انڈیکس ‘ڈاؤجونز انڈیکس اور نسڈیق انڈیکس گرگیاجس پر سرمایہ کاروں نے ڈالر ‘بانڈزا وردیگراشیاءمیں سرمایہ کاری شروع کردی ہے ۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...