اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان نے عسکریت پسند تنظیم ’’زینبیون بریگیڈ‘‘کو کالعدم قرار دیدیا گیا وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے 29مارچ کو جاری کیا گیا حکم نامہ 11اپریل کو منظرعام پرآیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’’زینبیون بریگیڈ‘‘ ملک میں امن و امان اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں حاصل اختیارات کے تحت’’ زینبیون بریگیڈ ‘‘کا نام اسی قانون میں کالعدم تنظیموں کے ناموں پر مشتمل شیڈول ون میں شامل کیا ہے۔نیشنل کائونٹر ٹیرریزم اتھارٹی ( نیکٹا ) نے بھی زینبیون بریگیڈ کا نام اپنی ویب سائٹ پر موجود کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے زینبیون بریگیڈ کا نام شامل ہونے کے بعد اس فہرست پر کالعدم تنظیموں کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی ہے۔ زینبیون بریگیڈ کو امریکی ٹریڑری نے جنوری 2019 میں اپنی مالیاتی بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا۔