اسلام آباد( صالح ظافر)چین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ بھارت باہمی تعلقات کیلئے سرحد کے تعین کے سوال پر مل کر کام کریگا اور اسے مناسب طریقے سے مینیج کریگا جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو محفوظ و مامون راستے پر ڈالا جاسکتا ہے۔ چینی ترجمان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیوز ویک میگزین کو دیے گئے اس انٹرویو پر تبصرہ کررہی تھیں جس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ بیجنگ نئی دہلی کےلیے بہت اہم ہے اور سرحدوں پر طویل ( کشیدہ) صورتحال کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اپنی جانب سے یہ واضح اظہار کرچکا ہے کہ جب تک سرحدوں پر صورتحال ابنارمل رہے گی اس وقت تک چین سے نارمل تعلقات کی بحالی ممکن نہیں ہوسکتی۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ’’ بھارت اور چین نے سرحدی کشیدگی کو رفع کرنے کےلیے مثبت پیشرفت کی ہے اور دونوں فریقین سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے قریبی رابطے برقرار رکھتے ہوئے ہیں۔ چینی وزیرات خارجہ کی ترجمان مائوننگ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’’ ہمیں امید ہے کہ بھارت اور چین مل کر کام کرینگے، باہمی تعلقات کو تزویراتی بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے بنانے دیکھے گا، اعتماد کی تعمیر جاری رکھے گا اور مذاکرات و تعاون میں حصہ لے گا اور اختلافات سے نمٹنے کےلیے موزوں طریقہ اپنا ئےگا جس کی بنیاد پر محفوظ و مامون راستے پر تعلقات کو بڑھایاجاسکے۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...