اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فروہ فسادیہ کو بلوچستان جا کر بھی شہدائے وطن کے ساتھ یک جہتی اور دہشت گردوں کی مذمت کا حوصلہ نہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں بیٹھ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے خلاف بات کرنا سازشی بیانیہ کا تسلسل ہے۔ امدادی سامان پر علی امین اور ایک ٹک ٹاکر کی تصویر چھاپ کر 9 مئی کے فسادی لشکر نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔ ججوں کی خلاف ریفرنس بنانے اور ان کی نوکریاں ختم کرانے والے آج عدلیہ کی آزادی پر اپنی سیاسی دکانداری کر رہے ہیں۔ فساد، انتشار اور 9 مئی کی سوچ کی آگ کو ’’سیاسی شعور‘‘ کہنا جہالت کی انتہا ہے۔ معیشت کی بہتری اور مہنگائی میں کمی کے اثرات آتے ہی ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والے پھر متحرک ہوگئے ہیں۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...