اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار،اے پی پی)ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کو عید الفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ ، وزیرِ اعظم شہباز شریف ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،سپیکر ایاز صادق نے لاہور اور چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نےملتان میں عید الفطر منائی ۔وفاقی دارالحکومت میں عیدالفطر کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا، پاکستان کے دورہ پر آئے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی نے خطبہ دیا اور نماز عید کی امامت کرائی۔ اعلی حکومتی شخصیات اور مسلمان ممالک کے سفرا اور بڑی تعداد میں شہریوں نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی،نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا،نماز عید کے مرکزی اجتماع میں شہری اسرائیلی جارحیت کیخلاف غزہ اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے لے کر آئے اور نماز عید ادا کی۔ بعد ازاں فیصل مسجد کے باہر اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے۔
اسلام آباد وفا قی وزراء طارق فضل چوہدری اور طلا ل چوہدری ، بلال اظہر کیانی ،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
لاہور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔حافظ...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہاہے کہ 19 جولائی 1947 کو...
لاہور،فیصل آباد حساس ادارے نے بجلی چوری اور فراڈ کیس میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے صنعت کار مالک...