راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے ماسٹر پلان کی حساس اداروں سے کلیئرنس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے جن گیارہ اضلاع کی ماسٹر پلاننگ مکمل ہو گئی انکی متعلقہ فورمز سے جلد از جلد منظوری کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا اضلاع کی ماسٹر پلاننگ تھا۔ حساس اداروں کی کلیئرنس کے بعد ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی سے منظوری لیکر نوٹیفائی کیا جائیگا۔ سی بی ڈی اے نے بھی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے لینڈ یوز کلاسیفی کیشن میپ کا ڈی پی ڈی سی سے منظوری کے بعد نوٹیفیکشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ کنسلٹنٹ کمپنی آئندہ بیس پچیس سال کی آبادی کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبہ تیار کریگی۔
اسلام آباد کراچی سیمت ملک بھر میں بجلی 2 روپے 56پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کیلئے فیول پرائس...
اسلام آباد پٹرول 3روپے 63پیسے فی لیٹر سستا؛ ڈیزل 31پیسے فی لیٹر مہنگا ، وزارت توانائی ،پٹرولیم ڈویژن نے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دہشتگردی کی مذمت اور نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت...
اسلام آباد وزیراعظم 10 اسپاٹ ایل این جی کارگو منگوانے یا نہ منگوانے کا فیصلہ کریں گے، پیٹرولیم ڈویژن نے...
اسلام آباد وفاقی زیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل...
کراچی میر رضا کیس میں قائم عدالتی کمیشن نے انکوائری رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کردی ہے۔ رپورٹ محکمہ داخلہ کے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی آئینی...