اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا مضبوط ریاست کا آئینہ دار ہے دیگر تین ستونوں پر میڈیا کی گہری نظر ہی مسائل کا حل ہے۔ خدمت خلق انسانیت کی معراج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے زیراہتمام میڈیا ورکرز اور صحافیوں میں رمضان و عید پیکج کی تقسیم کے موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر محمد طلحہ محمود تھے۔ نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن حاجو پرو کلوئٹ اور تاجکستان ایمبیسی کے قائم مقام سفیر سعید جان کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے کلیم شمیم، ڈاکٹر سعدیہ کمال، اظہر سلطان،راجہ جاوید خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
اسلام آباد کراچی سیمت ملک بھر میں بجلی 2 روپے 56پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کیلئے فیول پرائس...
اسلام آباد پٹرول 3روپے 63پیسے فی لیٹر سستا؛ ڈیزل 31پیسے فی لیٹر مہنگا ، وزارت توانائی ،پٹرولیم ڈویژن نے...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے...
اسلام آباد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دہشتگردی کی مذمت اور نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت...
اسلام آباد وزیراعظم 10 اسپاٹ ایل این جی کارگو منگوانے یا نہ منگوانے کا فیصلہ کریں گے، پیٹرولیم ڈویژن نے...
اسلام آباد وفاقی زیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل...
کراچی میر رضا کیس میں قائم عدالتی کمیشن نے انکوائری رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کردی ہے۔ رپورٹ محکمہ داخلہ کے...
لاہور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی آئینی...