پشاور(جنگ نیوز)عدلیہ کو خیبرپختونخوا میں تیسرے نمبر پر کرپٹ ادارہ قرار دینے کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بطور چیف جسٹس آخری فیصلہ جاری کر دیا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے خلاف کیس کا 31صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے،تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنشنل پاکستان 2023ء کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کریں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں غیرموجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کریں،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل 24اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس رپورٹ جمع کرائے، سروے کے دوران مسترد فارم کی مجموعی تعداد رپورٹ میں شائع کی جائے،پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کا تناسب واضح طور پر شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے،عدالت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023ء کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...