لندن (پی اے) رائل نیوی نے 24گھنٹے کے دوران 2 کارروائیوں کے دوران بحر ہند میں مشرق وسطیٰ کے منشیات کے اسمگلروں کے قبضے سے33 ملین پائونڈ مالیت کی منشیات پکڑ لیں۔ ایچ ایم ایس لنکاسٹر نے بحرہند میں اسمگلروں کے قبضے سے 3.7 ٹن غیرقانونی منشیات، جن میں ہیروئن، کرسٹل میتھ اور بھنگ شامل تھی، پکڑ لی۔ وزیر دفاع گرنٹ شیپس کا کہنا ہے کہ بحریہ کی کارروائی سے جرائم پیشہ نیٹ ورک پر کاری ضرب لگی ہے، یہ جہاز تربیتی مدت گزرجانے کے بعد اپنے پہلے سیکورٹی گشت پر تھا، جب اس کے وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر نے ایک مشتبہ کشتی کا پتہ لگایا، پہلا آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں رائل بحریہ کے 42 کمانڈوز نے کشتی کو قابو کیا، جس کے بعد لنکاسٹر جہاز پر موجود افراد کشتی پر گئے اور ہیروئن اور کرسٹل میتھ کے 100 پیکٹ برآمد کرلئے، اس کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہیلی کاپٹر نے رات کو ایک دوسری مشتبہ کشتی کا پتہ چلایا اورلنکاسٹر کے عملے اور کمانڈوز نے بھنگ کی صورت میں 2.4 ٹن حشیش برآمد کرلی۔ دونوں آپریشن کے دوران برآمد کی جانے والی منشیات کی مجموعی مالیت کی مارکیٹ قیمت 33 ملین پائونڈ بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل ایچ ایم ایس ٹرینٹ نے جزائر غرب الہند سے 17 ملین پائونڈ مالیت کی منشیات پکڑی تھی۔ گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ ایچ ایم ایس لنکاسٹر کے رائل میرین کمانڈوز نے بحر ہند میں جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری بحریہ سمندروں میں پولیسنگ کیلئے کتنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کی انتھک کوششیں اور پیشہ ورانہ مہارت جرائم پیشہ نیٹ ورک پر کاری ضرب ہے۔ کمانڈنگ افسر کرس شارپ کا کہنا ہے کہ مجھے تعیناتی کے صرف 2 دن کے اندر ان 2 کارروائیوں پر لنکاسٹر کی پوری ٹیم پرفخر ہے۔ چیلنجنگ ماحول میں اس طرح کی پیچیدہ کارروائیوں کیلئے حقیقی معنوں میں ایک ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے، اس کامیابی میں ہمارے پارٹنر کمبائنڈ ٹاسک فورس کا بھی حصہ ہے، جنھوں نے اس آپریشن کیلئے ہمیں ضروری سپورٹ فراہم کی۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...