نئی دہلی، کینیڈا نے سفارتی مشنز سے متعدد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا

14 اپریل ، 2024

ٹورنٹو(جنگ نیوز) کینیڈا کی جانب سے بھارت میں سفارتی مشنز سے متعدد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا، کینیڈا نے بھارت میں ڈپلومیٹک مشنز سے درجنوں بھارتی عملے کو فارغ کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ عملے کی کمی کے سبب ڈپلومیٹک مشنز کو منظم کرنا مشکل ہے۔