نوشکی میں دہشتگری کے واقعہ کا سن کر دل دہل گیا ہے،آفتاب شیرپائو

14 اپریل ، 2024

پشاور(اے پی پی)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ نوشکی میں دہشتگری کے لزرہ خیز واقعہ اور 9 افراد کی ہلاکت کا سن کر دل دہل گیا ہے، ہفتہ کو اپنے بیان میں سربراہ قومی وطن پارٹی نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس سے اُتار کر مسافروں کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔ دہشتگردی کی عفریت بے قابو ہوچکی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سیکورٹی اور امن و امان کے قیام کے لیے ترجیحی اور فوری اقدامات کرنا ہونگے۔