لاہور( این این آئی)پاکستان نے تھرمل پلانٹ کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے چینی فرم کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔مظفرگڑھ میں ناردرن پاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ نے چینی فرم ننگبو گرین لائٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈکے ساتھ 200 ملین ڈالرکی مفاہمتی یاداشت پردستخط کردیئییہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ایک موجودہ تھرمل پاور پلانٹ کو اپ گریڈ کر کے 300 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ پر منتقل کرے گا۔اس منصوبے سے نمایاں طورپرکم لاگت پرسالانہ 400ملین یونٹ بجلی پیدا ہو گی جس کی قیمت 45روپے سے کم ہو کر 14روپے فی یونٹ تک آ جائے گی۔جنریشن کمپنی جنکوIIIکی زمین زمین، اثاثہ جات اور بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے یہ اقدام اقتصادی فائدہ کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی منتقلی کی طرف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مہم کو تقویت دیتا ہے،اس منصوبے سے بھاری ایندھن کے تیل کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔اسٹیک ہولڈرز کے لیے پرکشش منافع پیش کرتے ہوئے اس منصوبے کے تحت درآمدی بلوں میں کمی کی وجہ سے سالانہ 44ملین ڈالر کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...