واشنگٹن /اسلام آباد(این این آئی)عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے عید کی مناسبت سے روائتی مذہبی جوش جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان کی مصروفیات کا خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا۔ سفیر پاکستان نے عید الفطر کی نماز واشنگٹن ڈی سی کے تاریخی اسلامک سنٹر میں سینکڑوں نمازیوں کے ساتھ ادا کی جن میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔سفیر پاکستان کی جانب سے پاکستان ہائوس میں اوپن ہائوس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی و غیر ملکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی محکمہ خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ غیر ملکی سفارت کاروں میں ہالینڈ اور کوسٹا ریکا کے سفرا شامل تھے۔بعد ازاں سفیر پاکستان نے کشمیری امریکن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اجتماع میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پانچ سو سے زائد کشمیری حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں اور یقین کامل کے ساتھ اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی جدوجہد بھرپور انداز میں جاری رکھیں۔علاوہ ازیں سفیر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کو بھی پاکستان ہاس مدعو کیا گیا۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...