ملتان اور نواح میں بارش سے لاکھوں مالیت کی گندم کی تیارفصل تباہ

14 اپریل ، 2024

ملتان (اے پی پی) ملتان اورگردونواح میں گذشتہ روز طوفانی بارش سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی تیار فصل تباہ ہوگئی ۔نواب پور کے کاشتکار الہی بخش کے مطابق اس مرتبہ گندم کی بمپر فصل ہوئی تھی اورخیال تھا کہ ہم منافع حاصل کرلیں گے ایک جانب تو آڑھتیوں نے خریداری روک دی جس کی وجہ سے ہم مالی مسائل کاشکارتھے اوررہی سہی کسربارش اورژالہ بار ی نے پوری کردی جس سے نقصان ہوا۔ پرانا دنیا پورروڈ کے کاشتکار محمد رمضان نے بتایا کہ نقصان ضرور ہوا ہے لیکن اتنا زیادہ نہیں ۔فصل چونکہ بہت زیادہ تھی اس لیے بارش اورژالہ باری کے باوجود ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ۔