دبئی، منشیات کے استعمال پر غیرملکی کو10ہزار درھم جرمانہ

14 اپریل ، 2024

دبئی (اے پی پی)دبئی کی عدالت نے غیرملکی کو منشیات کا استعمال کرنے اوربیرون ملک سے خریدنے کی کوشش پر 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کردیا ۔اماراتی اخبار کے مطابق دبئی کی عدالت میں عرب ملک کے شہری کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس میں اس پر الزام تھا کہ وہ نہ صرف منشیات استعمال کرتا ہے بلکہ بیرون ملک سے منشیات خریدنے میں بھی ملوث رہا ہے۔