سری نگر(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے ہمیشہ حق و صداقت کی ترجمانی ہوتی رہی ہے اور حالات جیسے بھی ہوں، ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ میرواعظ نے جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر جیسی اہم دینی تقریبات کے موقع پر نظر بند ی سے رہائی کے بعد جامع مسجد سری نگر میں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے خصوصی ایام بالخصوص جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید سعید پر انہیں بلا جواز نظر بند رکھ کر ان دینی تقریبات میں شرکت سے روکا گیا اور عوامی جذبات مجروح کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ قابض انتظامیہ کے ان اقدامات سے بے شک ہمارے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لیکن ہمیں ہمت ، حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض حکومت یہاں حالات میں بہتری کا دعویٰ کرتی ہے لیکن دوسری طرف آئے روزانہیں اور مرکزی جامع مسجد کو بند کرکے خود ہی اپنے جھوٹے دعوئوں کی قلعی کھول دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں، ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے اور میرواعظین کشمیر اور ہمارے اسلاف نے جامع مسجد کے تاریخی منبر و محراب سے ہمیشہ جس طرح حق و صداقت کی ترجمانی کی ہے، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ فریضہ ہم بہر حال انجام دیتے رہیں گے۔ میرواعظ نے اگلے جمعہ سے مذہبی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...