وزیراعظم نے انسدادِ بدعنوانی کیلئے اقدامات اٹھائے، عشرت سجاد

14 اپریل ، 2024

میرپور( جنگ نیوز)سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے گزشتہ ایک سال میں آزادکشمیر بھر میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے احسن اقدامات اٹھائے ہیں ، دفاتر میں قانون و قاعدے کی عمل داری سے حکومتی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کے موقع پر شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عشرت سجاد نے کہا کہ اس وقت پاکستان کوبین الاقوامی چیلنجز کے ساتھ ساتھ شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث عام شہری کو مہنگائی کا سامنا ہے ۔پاکستان کو بین الاقوامی چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو اتحاد و یکجہتی کی فضا قائم کرنا ہوگی اور ریاست کے جملہ اداروں کے استحکام کو یقینی بنانا ہوگا ۔ہر ادارے کو کرپشن ،رشوت اور بدعنوانی جیسے عوامل کو ختم کرکے خدمت خلق کو اپنا شعار بنانا ہوگا ۔