ڈبلن(این این آئی) آئرلینڈ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیمʼʼفرنٹ لائن ڈیفنڈرز ʼʼنے مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو درپیش ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا اورکہا ہے کہ سجاد گل اور دیگر غیر قانونی نظر بندوں کو فوری طور پر رہا ، ان کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کریں ۔ فرنٹ لائن ڈیفنڈرز نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کشمیری صحافی سجاد گل کی مسلسل نظربندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے انکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی نومبر 2023 میں کالعدم قرار دیدی تھی لیکن اسکے باوجود انہیں تاحال رہا نہیں کیا اور اپنے خاندان سے بہت دور ایک بھارتی جیل میں مسلسل قید ہیں۔سجاد گل کو 5 جنوری 2022 کو محض اس وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک تلاشی آپریشن کے دور ان شہید ہونے والے ایک شہری کے اہلخانہ کے احتجاج کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائٹ پر پوسٹ کی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ سجاد گل اور غیر قانونی طور پر نظر بندی دیگر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں کو فوری طور پر رہا اور ان کے خلاف تمام کارروائیاں ختم کریں ۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...