بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے نائب وزیر خزانہ لیاؤ مین نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے دورہ چین میں تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کے بعد امریکا اورچین کے درمیان اقتصادی اور مالی تعاون پر اہم اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ لیا نے ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رابطے مضبوط بنانا، اقتصادی، مالیاتی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور باہمی مفید تعاون کو فروغ دینا دونوں فریقین اور پوری دنیا کی معیشت اور مالیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کے بعد بحالی اور ترقی کے فروغ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ لیا ؤنے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس سے متعلق ایک کھلا اور مثبت رویہ اپنایا ہے۔ فریقین نے دونوں ممالک میں ترقی اور عالمی معیشت متوازن کرنے پر تفصیلی بات چیت کرنے پر اتفاق کیا اور اقتصادی تبادلے اور تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ لیاؤ کے مطابق فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے انتظام کے ساتھ ساتھ جی 20 جیسے کثیر الجہتی فورمز کے تحت عالمی مالیاتی اداروں میں سٹریٹجک اصلاحات اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے میں رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...