ماسکو (نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے کہا ہے کہ روس، چین تعلقات یورپ و ایشائی خطے میں استحکام کی علامت ہیں۔روسی صدارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں پیوٹن نے شِںہوا کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس۔ چین تعلقات میں گزشتہ دو عشروں کے دوران اچھی پیشرفت ہوئی ہے جو بہت مستحکم ہیں اور ایک دوسرے کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ سب سے اہم بات ریاستی مفادات پر اتفاق ہے جو عالمی تعلقات میں مشترکہ مسائل کو حل کرنے میں ایک بہت اچھا رجحان پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین عالمی سطح پر بہت سرگرم ہے اور بڑی کامیابیاں حاصل کررہا ہے اور دنیا بھر میں ان کے بہت سے دوست ہیں۔پوتن نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئندہ سالوں میں باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ وقت میں ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے اور چینی اور روسی عوام کے فائدے کے لئے مشترکہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔چینی معیشت سے متعلق پیوٹن نے کہا کہ چین تیزی اور بہت اعتماد سے ترقی کررہا ہے۔ اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ چینی معیشت کا ڈھانچہ اختراع میں ڈھل رہا ہے جس سے معیشت مزید اختراع کی سمت گامزن ہے۔ ہم اپنے ملک میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور روس میں ہمارے بالکل ایسے ہی اہداف ہیں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...