دہشت گردوں ، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، میمونہ شاہ

14 اپریل ، 2024

میرپور(جنگ نیوز )مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی رہنما میمونہ شاہ نے نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں ، سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے،دہشت گرد انسانیت کے دشمن ان کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا یہ صرف انسانیت کے قاتل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ قابل مذمت ہے ۔ اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں مقتولین کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کرتے ہیں۔