مودی حکومت کی پالیسیوں سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں ،نیشنل کانفرنس

14 اپریل ، 2024

جموں(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر ی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، کشمیری موجودہ نظام سے سخت مایوس ہیں ، ان کے اندر شدید غم وغصہ ہیں اورانتخابات میں بی جے پی کو بھر پور جواب دیں گے ۔ نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں جے سدھوترا، رتن لال گپتا اور دیگر نے جموں میں ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے اور انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور مقبوضہ میں اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ سوائے بیا ن بازی کے کچھ نہیں کر رہی ۔