مظفرآباد (جنگ نیوز) مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر،فلسطین میں جاری مظالم کا فوری نوٹس لے،جبر کی بنیاد پر غلام رکھنے کا دور گزر چکا ، کشمیر ی جلد بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر یں گے ۔تفصیلات کے مطابق سردار عتیق احمد نے عید کا تیسرا دن اپنے آبائی گھر مجاہد اول ہائو س غازی آباد میں گزارا اور جماعتی رہنماؤں ،کارکنوں اور عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے انہیں عمرے کی مبارکباد بھی دی۔، اس کے علاوہ انہوں نے مجاہد اول کے مزار پر حاضری د ی اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو اپنے نظریات سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کیلئے جوش و جذبے سے کام کرنا چاہئیے ۔،انھوں نے یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقاتوں کے دوران یوتھ ونگ تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں اور غریب اور یتیم غرباء میں عیدی تقسیم کی ۔صدر مسلم کانفرنس سے نصر اللہ خان،راجہ افتخار، منیر عباسی ،عبد الجبار ،مظہر عباسی، ظریف عباسی ،سردار امتیاز ، نعیم عباسی ،ڈاکٹر ظفر ،غلام نبی ،عارف عباسی ،نزاکت عباسی صداقت عباسی ،شہباز خان،راجہ ساجد ، بابر معظم ، عثمان خان ،راجہ منظور، خورشید خان ، ظہور خان ،راجہ آفاق ، منیر قریشی ،اظہر اعجاز و دیگر نے ملاقات کی ۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...