گاندر بل میں امریکی خاتون سیاح پر اسرار طور پر ہلاک

14 اپریل ، 2024

سری نگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندر بل میں ایک امریکی سیاح خاتون پر اسرار طور پر وفات پا گئی ہیں۔ 61سالہ امریکی سیاح لانا میری ضلع کے سیاسی مقام سونمرگ کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی، جہاں اسے شدید علالت اور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قراردے دیا۔