ریاست کی خوشحالی،تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، چوہدری ارشد

14 اپریل ، 2024

جاتلاں (نمائندہ جنگ) آزادکشمیر کے وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ ریاست کی خوشحالی و تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، اس وقت ریاست میں سب سے بڑا مسئلہ بےروزگاری ہے، بےروزگاری کا خاتمہ کرکے اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے ہی ریاست صحیح معنوں میں ترقی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صہیب ارشد کے اعزاز میں دورہ برطانیہ سے قبل فہد جاوید چوہدری کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی میں ہی ریاست کی ترقی ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے حکومت آزاد کشمیر کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر چوہدری صہیب ارشد، نوید اختر گوگا، حاجی جنید اختر وقاص، ڈاکٹر جاوید محمود چوہدری، ملک اشفاق، ڈاکٹر معروف، ماجد ندیم، چوہدری ہارون رشید ، اسرار احمد، چوہدری آصف، چوہدری اسحاق، عمران ایوب اور دیگر بھی موجود تھے۔