میرپور( جنگ نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میرپور چوہدری جاوید قادرنے کہا کہ دہشت گردکس رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا یہ صرف انسانیت کے قاتل ہیں ۔ ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا کے بعد قتل کا اندوہناک واقعہ قابل مذمت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں مقتولین کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے اس واقعہ کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے ، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کرتے ہیں ۔چوہدری جاوید قادر نے کہاکہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے، مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل، ناقابل معافی جرم ہے، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ بتایا جارہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے جن کی لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف اپریشن میں پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...