جموں( جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی ، آرایس ایس کے شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں،تفصیل کے مطابق ”جموں ڈوگرہ لبریشن فرنٹ“ کی طرف سے جموں خطے کے مختلف مقامات پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں لکھا ہے” بی جے پی ، آر ایس ایس نے ہمارے حقوق چھین لیے ہیں، ہم بی جے پی ،آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈ ے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہمارے حقوق، ارضی اور شناخت کو غیر قانونی طور پر غصب کیا جا رہا ہے۔پوسٹروں میں مزید کہا گیا ہے کہ” آر ایس ایس ،بی جے پی خطے کے لوگوں کو اپنی سرزمین سے بے دخل کرکے غیر کشمیریوںکی یہاں بسا رہی ہے جسکا واحد مقصد علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے، کشمیریوں کو انکے وسائل سے محروم کیا جا رہا ہے ۔پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم رہیں اور بی جے پی/آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...