سری نگر(این این آئی)بھارتی فوج حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے گزشتہ 76برس سے بالعموم جبکہ گزشتہ تین دہائیوں سے بالخصوص ان پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ناکام رہی۔ قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے اب علاقے میں کھیلوں کے مقابلے ، موسیقی کنسرٹ ، ثقافتی پروگرام اور اسطرح کے دیگر پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔سیاسی ماہرین نے سری نگر میں اپنے انٹرویوز میں کہا کہ اس طرح کی تقریبات زیادہ تر دور دراز کے دیہی علاقوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔لوگوں کو ان پروگراموں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ انہیں آزادی کی حامی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تنبیہ بھی کی جاتی ہے۔مودی حکومت اس طرح کی تقریبات سے عالمی برادری کو یہ تاثر دینے کی بھی کوشش کر تی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ علاقے میں بھارتی فورسز کا جبر بھی اپنی انتہا پر ہے ، علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال نہایت ابتر ہے اور فورسز کی طرف سے محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں ، قتل و غارت اور بلا جواز گرفتاریوںکا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔مودی حکومت اختلاف رائے اور تنقیدی آوازوں کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری اس وقت انتہائی خوف و دہشت اورجبر کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ سیاسی ماہرین نے عالمی برادی پر زور دیا کہ وہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...