ایرانی فورسز نےآبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کرلیا

14 اپریل ، 2024

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی فورسز نے آبنا ئے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہازپرقبضہ کر لیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ’ایم ایس سی ایریز‘ اسرائیلی ارب پتی ایال اوفر کی کمپنی کا ہے جبکہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20رکنی عملہ موجود ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے ایرانی بحریہ کے خصوصی دستوں نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے جہاز کو قبضے میں لیا، قبضے میں لیےگئے جہاز کو اب ایرانی سمندری حدود میں منتقل کیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان نےکہا ہے کہ ایران کشیدگی کو مزید بڑھانے کے نتائج بھگتےگا۔