دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم پر عزم ہے، ایاز صادق

14 اپریل ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم پر عزم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر نے ضلع نوشکی میں بس مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے قوم پر عزم ہے۔انہوں نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر میر سید غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ دکھ اور درد کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی کی اس واقعہ میں ملوث مجرموں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔