نہتے افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا پیچھا کرینگے،سرفراز بگٹی

14 اپریل ، 2024

کوئٹہ (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوشکی میں بیگناہ مسافروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل، ناقابل معافی جرم ہے، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیر اعلٰی نے کہاکہ نہتے اور معصوم افراد پر بزدلانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی آخری کونے تک پیچھا کریں گے، امن کے دشمن ملک کے دشمن ہیں دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو ثبوتاژ کرنا ہے ،ریاست اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ہے۔