راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان کر دیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قرارداد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسیکریٹری اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحادکاجلسہ عوام کی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد ہے، ہم عوام کی حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے خلاف 6 جماعتی اتحاد قائم کیا گیا ہے، محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین پاکستان تحریک کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے جلسے کو ناکام کرنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں، حکمرانوں سے پوچھتا ہوں، تمیں ڈر کس چیز سے ہے، ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ راتوں رات انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا، اگر نتائج صحیح ہوتے تو مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی، اگر آئین کی بالادستی ہوتی تو قیدی نمبر 804 آج جیل میں نہ ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔اپوزیشن اتحاد کےجلسے سے سنی علما کونسل کے حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ابتدا بلوچستان سے ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، یہ بلوچوں، پشتونوں، پنچابیوں، سندھوں کا پاکستان ہے، 8فروری کو عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں پاکستان کے حقوق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے۔پشین میں اپوزیشن الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا ہم اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرتے ہیں تو دفعہ 144 لگا دی جاتی ہے، جن سیاسی ورکرز کو یہ قدرتی حالات روک نہیں سکے، دفعہ 144 کیسے روک سکے گی؟ بارش کے باوجود عوام اس جلسے میں شریک ہوئے۔ان کا کہنا تھا آپ ایک مرغی چور اور موٹر سائیکل چور کو پکڑ سکتے ہیں لیکن ملک کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بلوچستان میں ایسے لوگ کامیاب کرائے گئے جن کو ان کے محلے والے نہیں پہچانتے۔سردار اختر مینگل کا کہنا تھا ملک کے عوام آج بھی بدحال، بےروز گار اور ایک وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، بغیر رشوت کے روز گار نہیں دیا جاتا۔ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا جب ہم لاپتا لوگوں کی بات کرتے تھے تو لوگوں کو یقین نہیں آتا تھا، اسمبلی میں لاپتا افراد کا تذکرہ کرتے تھے تو لوگ ہم پر طنز کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا مرکز میں بنی ہوئی حکومت کو پاکستان کی حکومت نہیں سمجھتا، یہ حکومت فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت ہے اسے تسلیم نہیں کرتے۔سربراہ بی این پی مینگل کا کہنا تھا آج جس تحریک کا آغاز ہوا اس کا کریڈٹ پشتونخوامیپ کو جاتا ہے، ہماری تحریک آئین کی بالادستی اور حقوق کےحصول تک جاری رہے گی، ہمارے سیاسی کارکنوں نے سخت ترین مارشل لاء کا مقابلہ کیا، ظلم و بربریت کے باوجود توقع کی جاتی ہے ہم خاموش رہیں۔جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔ پشین میں اپوزیشن اتحاد کے ʼ تحریک تحفظ آئین جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد حکومت گرانے کیلئے نہیں بلکہ آئین کی بالا دستی کیلئے ہے، آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا یہاں کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں ہے بلکہ ہم سب برابر ہیں، ہم نے عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے۔انہوں نے کہا یہاں ایسے خاندان ہیں جو ہر دور حکومت میں اقتدار میں ہوتے ہیں، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں، آج بھی بلوچستان میں وہ لوگ اقتدار میں ہیں جو ہر دور میں حکومت میں ہوتے ہیں مگر ہم ان فصلی بٹیروں کو سیاست میں قبول نہیں کریں گے۔ جلسے سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 8 ماہ سے بے گناہ جیل میں ہیں، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو مارا پیٹا گیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارا نظام عدل بوسیدہ ہو چکا ہے اور عنقریب ہم پنجاب میں بھی احتجاج شروع کریں گے، یہ تاریخی لمحات ہیں اور تاریخ نا دلیروں کو بھولتی ہے نہ ہی بزدلوں کو بھولتی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...