سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیاض چٹھہ کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

14 اپریل ، 2024

وزیر آباد (این این آئی)ضمنی انتخاب کے لیے وزیر آباد کے حلقے پی پی 36سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار فیاض چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کسی کی گرفتاری کے لیے نہیں گئی۔پولیس کے مطابق ریلی نکلنے کی اطلاع پر سیکورٹی کے لیے پولیس نفری گئی تھی۔